top of page
Peer Sabaak Media
Introduction and Images are courtesy of
Mohtaram Waliullah Shah Sb.
 

آج بمورخہ 29 ستمبر 2021ء کو اپنے جد امجد کے مزار شریف جو کرم ایجنسی (ٹل) میں واقع ہے. اور پیرسباق شریف نوشہرہ سے تقریبا 208 کلومیٹر ہے. روڈ سنگل اور جگہ جگہ خراب ہونے کی وجہ سے موٹر کار میں تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے لگتے ہیں. بمعہ سید شاہد ریاض. محترم بھائی اور دوست شوکت زمان صاحب اور اپنے برخوردار سید محی الدین بادشاہ کے ساتھ حاضری دی. چونکہ یہ حساس علاقہ ہے. اس لیے ایف سی کے جوان یہاں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں. نیچے دریائے کرم بہتا ہے. زبردست قدرتی نظارہ ہے. سامنے ٹل کا مشہور قلعہ نظر آتا ہے. حضرت بابا جی مبارک رح آنے والوں خصوصاً اپنے نواسوں سے باطنی طور پر بے پناہ محبت اور شفقت فرماتے ہیں.مزار پر گنبد شریف کافی خستہ حال ہے. ان شاء اللہ بہت جلد اس پر دوسرے سادات پیرسباق کے تعاون سے تعمیراتی کام کا آغاز کرینگے. سادات پیرسباق کے نام سے ورٹسپ گروپ اور ایک فیس بک پیج بھی بنایا جا رہا ہے. جس میں باباجی مبارک رح پر جتنی کتابیں لکھی گئی ہیں. یا جن کتابوں میں حالات ہیں. وہ بھی شامل کر دیا جائے گا. اور سادات پیرسباق کو ایک دوسرے کے ساتھ قریب لانے میں مدد گار ثابت ہو گا. ان شاء اللہ سادات پیرسباق کے جد امجد بانی مبانی گاوں پیرسباق غوث زمان، ولئ کامل. سیدالسادات سید محمود شاہ رح الملقب بہ پیرسباق باباجی رحمتہ اللہ علیہ کا مزار پرانوار ٹل کرم ایجنسی. آج سے تقریباً 480 سال پہلے حضرت سید محمود شاہ رح نے یہاں اپنا قدم مبارک رکھا. اس سے پہلے یہ گاوں شہر صفا کے نام سے یاد کیا جاتا تھا. ان کی وصالِ کے بعد پیرسباق مشہور ہونے لگا.آپ رح کی وصیت کے مطابق آپکی جسد خاکی اونٹنی جہاں بیٹھ جاتے. وہاں دفن کر دینا. اونٹنی ٹل بلند خیل جہاں آپکے دوسرے بھائی رہائش پذیر تھے. بیٹھ گئی. اور وہی تدفین کی گئی. وہاں پر روضہ مبارک ہے.

 


ماشاءاللّٰه
تقریباً 32 سال پہلے میں نے حاضری دی تھی ۔پھر دنیا کے بازار میں ایسے کھو گیے کہ دوبارہ جانا نصیب نہ ھوا۔اج اپ کی مہربانی سے دوبارہ دیدار ھوا۔روضہ مبارکہ کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ھوا اللہ تعالیٰ ھمیں توفیق دے کہ روضہ مبارکہ کو مرمت کرکے سرخرو ھو جائیں ۔

IMG-20211122-WA0000
IMG-20211028-WA0011
243794021_6130818953654945_168313074645428736_n
243559373_6130816223655218_6525470632158328023_n
243389940_6130817650321742_9008320515946656261_n
243181135_6130817830321724_6255508284273622676_n
IMG-20211028-WA0010
IMG-20211016-WA0013
IMG-20211016-WA0011
IMG-20211016-WA0008[6146]
243909029_6130818123655028_1643560258622883620_n
243590469_6130818753654965_6178233549022812901_n
243559373_6130817416988432_3813085883501108872_n
243559335_6130818550321652_2155257318737502053_n
243533304_6130816960321811_2751691379523314507_n
243519876_6130816540321853_1520499390569265462_n
  • Facebook
  • LinkedIn

©2024 by A. H. SHAH

bottom of page